ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا ہے کہ ملت ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ، ایران سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر نے آج تھران میں معدنیات و صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دشمنوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کیئے جانے کے باوجود مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلامی ایران کی پرامن ماھیت پوری طرح سے پہچانی جاچکی ہے ۔ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایران کے خلاف مغرب کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیاں عائد کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود معدنیات و صنعت کے شعبے میں پیداواری عمل بغیر رکاوٹ کے کام کررہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435859
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا ہے کہ ملت ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ، ایران سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے ۔